علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔
Webdesk
|
26 May 2024
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
جیل ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ایک گھنٹہ جاری رہنے والی میٹنگ جیل کانفرنس روم میں ہوئی۔
اس کے علاوہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں وزارت داخلہ بھی گئے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرتوانائی اویس لغاری سے بھی وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ملاقات کی اور خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments
0 comment