عام انتخابات میں کتنی خواتین کو نمائندگی ملی ہے؟ جانیے

عام انتخابات میں کتنی خواتین کو نمائندگی ملی ہے؟ جانیے

فری اینڈ فیئر الیکشن نامی غیر سرکاری تنظیم نے اعداد و شمار جاری کردیے
عام انتخابات میں کتنی خواتین کو نمائندگی ملی ہے؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2024

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک  نے عام انتخابات 2024 میں جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدواروں سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی.

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک  کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق خواتین امیدوار ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر سیاسی  جماعتوں کے نامزد 6037 امیدواروں کا 6.4 فیصد ہیں.

فافن رپورٹ کےمطابق تجزیہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابی امیدواروں کے فارم 33 کی بنیاد پر ہے، مذکورہ قانون کا تکنیکی اطلاق جنرل نشستوں پر کم از کم 20 امیدوار نامزد کرنے والی جماعت پر ہوتا ہے۔

فافن  کے مطابق کل 111 سیاسی جماعتوں میں سے30 جماعتوں نے 5 فیصد سے زائد  خواتین امیدوار نامزد کیں، چار سیاسی جماعتوں نے 4.5 سے 5 فیصد کےدرمیان شرح سے خواتین امیدوار نامزد کیں۔

رپورٹ کے مطابق 77   جماعتوں نے 5.4 فیصد تک خواتین امیدوار نامزد کیں، قومی  اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر 94  جماعتوں کے 1872  امیدوار ، 4.91  فیصد یعنی 92  خواتین امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں جنرل نشستوں پر دیگر جماعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹکٹ خواتین کو دیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!