ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
Webdesk
|
18 Feb 2026
پشاور: رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے اور کل پہلے روزے کا اعلان کردیا۔کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔
رپورٹس کے مطابق کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں، جہاں سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بھیجی گئیں۔
ابتدا میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ اور اسلام آباد سے چاند دیکھنے کی 21 شہادتیں موصول ہوئیں۔اس کے علاوہ زونل کمیٹی کو بھی 6 شہادتیں موصول ہوئیں۔
بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔
Comments
0 comment