حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

20 اگست 2019ء کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے،
حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

Webdesk

|

18 Feb 2026

لاہور:پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔حسن علی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں یہ خوش خبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا ہے کہ اللّٰہ نے ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، ننھے شہزادے کو ہماری فیملی میں خوش آمدید۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا بیٹا حمدان حسن علی بالکل خیریت سے ہے اور اس کی والدہ بھی صحت یاب ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔حسن علی کا پیغام سامنے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر شائقین اور مداحوں کی طرف سے حسن علی کو مبارکباد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

واضح رہے کہ 20 اگست 2019ء کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، سامعہ ارزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!