حکومت کا نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
19 Feb 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 8 فروری تک جمع کرائی گئی نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری نے ہدایت جاری کی ہے کہ 8 فروری 2026 تک موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو پرانے قواعد و ضوابط کے تحت ہی پراسس کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اس تاریخ تک جمع ہونے والی درخواستوں کو تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے۔الیکٹرک میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو فوری عمل درآمد کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مختلف تقسیم کار کمپنیوں میں مجموعی طور پر 5165 درخواستیں زیر التوا ہیں جو 8 فروری تک جمع کرائی گئی تھیں۔ ان درخواستوں کے نتیجے میں 250.822 میگاواٹ بجلی کی صلاحیت نیشنل گرڈ میں شامل ہونے کی توقع ہے۔
وفاقی وزیر پاور نے درخواستوں کی جانچ پڑتال اور منظوری کے عمل میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے بجلی صارفین سے کہا ہے کہ اگر انہیں کسی قسم کی شکایت ہو تو وہ ہیلپ لائن 188 پر رابطہ کرکے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
Comments
0 comment