عمرہ اسکینڈل روک تھام کیلئے منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کی فہرست جاری
حجاج کو دھوکہ دہی اور مالی نقصانات سے بچانے کے لیے ان آپریٹرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہیں
Webdesk
|
25 Sep 2024
اسلام آباد : وزارت مذہبی امور کی جانب سے لوگوں کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کے لیے 37 تصدیق شدہ عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری کی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزارت نے عمرہ زائرین کی سہولت اور انہیں مختلف مشکلات سے بچانے کے لیے کراچی، لاہور، اسلام آباد، ساہیوال، بہاولپور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں سے 37 ٹور آپریٹرز کی تصدیق کی ہے۔
حجاج کو دھوکہ دہی اور مالی نقصانات سے بچانے کے لیے ان آپریٹرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے عمرہ سیکشن نے مکمل چھان بین کے بعد ان ٹور آپریٹرز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
Comments
0 comment