عمران خان کا اسلام آباد سانحہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

عمران خان کا اسلام آباد سانحہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

ایسے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی تحریک کو نہیں روکا جائے گا، بانی پی ٹی آئی
عمران خان کا اسلام آباد سانحہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

2 Dec 2024

سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ہونے والے المناک سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو جلیانوالہ باغ کے قتل عام سے تشبیہ دی۔

اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک پیغام میں عمران خان خان نے کہا کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور اس کیس کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر لے جانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی تحریک کو نہیں روکا جائے گا۔

خان نے قتل عام کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سپریم کورٹ سے ایک غیر جانبدار عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!