عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف، جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف، جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

عدالت نے عمران خان کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کو کالعدم قرار دے دیا
عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف، جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2024

لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کو کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے 12 کیسز میں پنجاب پولیس کو جسمانی ریمانڈ دینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

پنجاب بھر کے تفتیشی افسران عمران خان کے خلاف درج مقدمات کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل اور تفتیشی افسران نے جسمانی ریمانڈ کی حمایت کی جبکہ عمران خان کے وکیل نے بھرپور دلائل دیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کا ریمانڈ منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لکھ کر دیا ہے کہ انہوں نے پولی گرافک سمیت مختلف ٹیسٹ نہیں کروانے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کا پولی گرافک ٹیسٹ ہر صورت کروایا جائے، تاکہ پتہ چل سکے کہ ان کا دیا ہوا بیان سچا بھی ہے کہ نہیں۔ جسٹس طارق سلم شیخ نے پراسیکیوٹر جنرل سے کہا کہ آپ عبوری ضمانت کے دوران بھی تو انہیں شامل تفتیش کرسکتے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ کئی مقدمات میں نہ عمران خان کی ضمانت تھی نا ان مقدموں کے بارے ہمیں معلومات حاصل ہوسکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!