عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے اور سیاست میں مشروط حصہ لینے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
17 Dec 2025
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزاد و قاسم اور عمر نے امریکی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیا ہے۔
یہ انٹرویو ایک پوڈ کاسٹ کی صورت میں خاتون میزبان یلدا حکیم نے کیا، جس میں قاسم اور سلیمان نے اپنے والد کے ساتھ گزارے لمحات خوشگوار یاد ہے اور جیل کی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
ایک موقع پر قاسم نے کہا کہ جب انہوں نے ٹویٹر پر عمران خان کے انتقال کی خبر دیکھی تو وہ بہت زیادہ پریشان اور بے بس ہو گئے تھے کیونکہ وہ کچھ کرنے کے قابل نہیں رہے تھے۔
قاسم اور سلیمان نے کہا کہ ہمارے والد کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور ان کے بیرک کی بجلی تک منقطع ہے اس کے علاوہ دیگر سختیاں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ ماہ کے دوران عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے صرف ایک بار 20 منٹ کی واٹس ایپ پر گفتگو ہوئی۔
قاسم اور سلیمان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کو جیل سے باہر لانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے اقدامات بھی کر رہے ہیں تاہم وہ ابھی تک کسی بھی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں دونوں بھائیوں نے اعلان کیا کہ وہ جنوری سے انسانی حقوق کے اعلی پلیٹ فارمز اور جنیو سمیت دیگر ممالک کا دورہ کر کے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے گفتگو کریں گے تاکہ پاکستان پر دباؤ کو بڑھایا جا سکے۔
بانی کے بیٹوں نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ وہ ہمارے والد کو موت کی سزا دینا چاہتے ہیں اور اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پھر ہم دونوں بھائی پاکستان جا کر سیاست میں نہ صرف حصہ لیں گے بلکہ متحرک کردار بھی ادا کریں گے۔
قاسم اور سلیمان نے مطالبہ کیا کہ ان کے والد کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک بڑھتا جائے اور ٹرائل یا عدالتی کاروائی کے علاوہ جیل میں جو ایک شخص کو یا قیدی کو سہولیات دی جاتی ہیں وہ بھی فراہم کی جائیں۔
Comments
0 comment