عمران خان کی حاضری، سپریم کورٹ کا سماعت براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ نے سماعت براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ویب ڈیسک
|
16 May 2024
معروف صحافی اسد علی طور جو سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کی رپورٹنگ کرتے ہیں انہوں نے خبر دی ہے کہ عمران خان کی عدالت میں حاضری کے موقع پر سماعت براہ راست نشر یا ویڈیو لنک پر نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس عمران خان کو آج بطور درخواست گزار پیش ہوکر اپنے دلائل دینے ہیں۔ وہ اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں شریک ہوں گے۔
Comments
0 comment