عمران خان کی جیل کی کوٹھڑی کی تصویر سامنے آگئی

عمران خان کی جیل کی کوٹھڑی کی تصویر سامنے آگئی

وفاقی حکومت نے تصویر سپریم کورٹ میں جمع کروادی
عمران خان کی جیل کی کوٹھڑی کی تصویر سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2024

وفاقی حکومت نے جمعرات کو ان دعوؤں کی تردید کی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ان کے وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرقیادت حکومت نے سابق وزیر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کے لیے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔

 دستاویزات میں حکومت نے پی ٹی آئی کے بانی کی جیل کی کوٹھری میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر جمع کرائیں۔

 وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں، وکلا اور خاندان کے افراد کی فہرست بھی جمع کرادی جنہیں راولپنڈی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت ہے۔

 حکومت نے سپریم کورٹ سے 72 سالہ سیاستدان کے الزامات کے پیچھے سچائی کا پتہ لگانے کے لیے ایک کمیشن بنانے کی بھی سفارش کی کے۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو فراہم کی گئی تصویر میں ایئر کولر، بستر، میز، کرسی اور دیگر ضروری سہولیات دیکھی جا سکتی ہیں۔

 قبل ازیں، پی ٹی آئی کے بانی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ "پریشان کن" حالات میں اپنی جیل کی کوٹھری میں بند ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!