عمران خان کے انٹرویو کا خواہش مند صحافی مختصر نوٹس پر پاکستان سے ڈی پورٹ

عمران خان کے انٹرویو کا خواہش مند صحافی مختصر نوٹس پر پاکستان سے ڈی پورٹ

حکام نے چند گھنٹوں کے مختصر نوٹس پر غیر ملکی صحافی کو ملک بدر کردیا
عمران خان کے انٹرویو کا خواہش مند صحافی مختصر نوٹس پر پاکستان سے ڈی پورٹ

Webdesk

|

1 Aug 2024

برطانوی نژاد امریکی مصنف اور صحافی کو اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا انٹرویو کرنے کی کوشش کرنے پر ملک بدر کر دیا گیا۔

 عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر دیکھے جانے کے بعد 73 سالہ چارلس گلاس کو ملک چھوڑنے کے لیے صرف پانچ گھنٹے کا وقت دیا گیا۔ 

 گلاس، نیوز ویک، اے بی سی ٹی وی، اور دی ٹیلی گراف سمیت ممتاز خبر رساں اداروں میں بطور صحافی گلاس سابق وزیر اعظم کے ساتھ ایک انٹرویو کرنے کے لیے پاکستان میں آئے۔

 چارلس پاکستانی صحافی زاہد حسین کی رہائش گاہ پر ٹھہرے ہوئے تھے کہ بدھ کی دوپہر اسلام آباد پولیس کی ایک بڑی نفری انہیں اطلاع دینے پہنچی کہ انہیں شام 5 بجے تک ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

اس کے بعد پولیس نے انہیں ہوٹل پہنچ کر ڈی پورٹ کرنے سے متعلق احکامات کا بتایا اور انہیں چار بجے کی فلائٹ سے ابو ظہبی بھیج دیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے صحافی کی ملک بدری کے حوالے سے تصدیق کی اور اس اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!