عمران خان کی رہائی کا پروانہ
توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کرتے ہوئے رہائی کا پروانہ جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2024
خصوصی عدالت کے جج نے توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کرتے ہوئے رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کی توشہ خانہ 2 ریفرنس میں ضمانت منظور ہوئی تھی، جبکہ عدالت نے 10،10 لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت کے مچلکے جمع کرائے گئے جسے اسپیشل جج شاہ رخ ارجمند نے منظور کیا اور عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کردیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو پھر انہیں رہا کیا جائے۔عمران خان کے ضمانتی مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے جمع کرایے۔
Comments
0 comment