عمران خان کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ کا جواب غیر تسلی بخش قرار

عمران خان کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ کا جواب غیر تسلی بخش قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا اسٹیٹ کونسل اور اڈیالہ جیل انتظامیہ کے جواب پر عدم اعتماد، جلد آرڈر جاری کرنے کا عندیہ
عمران خان کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ کا جواب غیر تسلی بخش قرار

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست پر اڈیالہ جیل حکام کے جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کیلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے اپنا جواب جمع کرایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس میں جیل حکام اور اسٹیٹ کونسل کے عمران خان کے طبی معائنے کے حوالے سے جمع کرائے گئے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ یہ رویہ ناقابل تعریف ہے۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ اور اسٹیٹ کونسل نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ جیل میں طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز موجود ہیں جہاں ہفتے میں تین بار بانی پی ٹی آئی کا معائدنہ ہوتا ہے جبکہ ملاقاتوں پر 25 اکتوبر تک پنجاب حکومت نے پابندی عائد کی ہے۔

اس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ عمران خان مجرم نہیں بلکہ ملزم ہیں اور اُن کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے،جنگوں میں بھی ڈاکٹروں کو معائنہ کی اجازت ہوتی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے کہا کہ انکی درخواست کو دیکھیں ،آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں ہے ، میں اس پر آرڈر جاری کروں گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!