عمران خان نے شیر افضل مروت کے ذریعے عوام کو نئی ہدایت جاری کردی
Webdesk
|
12 Dec 2023
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے نئی ہدایات جاری کیں اور عوام کیلیے پیغام بھجوا دیا۔
شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ کارکن 8 فروری تک انتخابی مہم چلائیں اور پر امن رہیں، اگر کوئی شیلنگ، لاٹھی چارج کرتا ہے تب بھی کوئی مزاحمت نہیں کرنی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی پیغام دیا ہے کہ ملک کے باہر اختجاجی مظاہرے نہ کریں اس سے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔
افضل مروت نے بتایا کہ سابق چئیرمین کا مورال بلند ہے تاہم انہوں نے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور خیبرپختونخواہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے 8 فروری تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے، صرف عددی برتری کافی نہیں ہے، ہم نے یقینی بنانا ہے کہ ووٹ صحیح افراد کو ملے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ڈیڑھ ہفتے کے اندر اپنے کنونشن کا آغاز کررہی ہے، پنجاب کی دھرتی میں اصل جنگ لڑی جائے گی، ہمیں گورنمنٹ سیکورٹی نہیں دے رہی شیلنگ کی جارہی ہے، پنجاب میں تمام کنو نشن پرامن رہیں گے، ہم ہر حال میں پر امن رہیں گے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم کراچی میں بھی جلسہ کرنے جارہے ہیں، بلوچستان میں بھی کنونشن کرنے جارہے ہیں، ہماری 95 فیصد قیادت باہر آچکی ہے، کسطرح کا عدالتی معیار ہے، کہ ایک ایسے شخص کو لایا گیا جو سزا یافتہ تھا، ایک شخص کو ریلیف دیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے ڈیل نہیں ہورہی، سابق چئیرمین نے ہدایت کی ہے کہ شکاگو سمیت کسی بھی ملک میں اختجاج نہ کیا جائے۔
عمران خان نے شیر افضل مروت کے ہاتھ بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ بیرون ممالک احتجاج سے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے، اگر ہمارے کارکنوں پر ظلم کیا گیا تو ہم نے انتشار نہیں کریں گے پر امن رہیں گے۔
Comments
0 comment