پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے
پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

Webdesk

|

19 Dec 2025

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)11 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا، کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 11 کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

نئی فرنچائزز کی نیلامی براہِ راست نشر کی جائے گی۔دو نئی فرنچائزز کے اضافے سے پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد 8 ہو جائے گی۔ مزید ٹیموں اور میچز سے کھلاڑیوں کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، پی ایس ایل کے نئے سیزن میں 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر ٹیم کو کم سے کم 10 میچز کھیلنے کو ملیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!