حکومتِ سندھ کو کوئی پروا نہیں۔ ادارے برباد ہو چکے، منعم ظفر
Webdesk
|
19 Dec 2025
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے الزام عائد کیا ہے کہ شہریوں کی جائیدادوں کی جعلی فائلیں بن رہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ کراچی میں شہریوں کی جائیدادوں کی جعلی فائلیں بنائی جا رہی ہیں، لیکن حکومتِ سندھ کو کوئی پروا نہیں۔ ادارے برباد ہو چکے ہیں۔
منعم ظفر نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ بھتہ خوری برداشت نہیں کریں گے، لیکن زمینوں پر قبضے کیسے برداشت ہو رہے ہیں؟
انہوںنے کہا کہ رواں برس 250 سے زائد افراد ہیوی ٹریفک کے باعث جاں بحق اور 12 ہزار زخمی ہوئے۔ 86 افراد کو موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے سوال اٹھایا کہ کون ہے جو شہر کی اس صورتحال کا نوٹس لے گا؟
Comments
0 comment