ای چالان کے بعد شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر

ای چالان کے بعد شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر

اس صورتحال نے شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا کر دیا ہے
ای چالان کے بعد شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر

Webdesk

|

19 Dec 2025

کراچی: ای چالان کے بعد شہریوں کو ایک اور بڑی پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

کراچی کے بعد حال ہی میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی ای چالان کا آغاز ہو گیا ہے۔ تاہم، بھاری جرمانوں کے ساتھ شہریوں کے لیے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ہے کہ ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

حیدرآباد کے شہری جب ای چالان کے بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے ہیلمٹ خریدنے پہنچے، تو مانگ بڑھتے ہی موقع پرست دکانداروں نے قیمتیں دگنی کر دیں۔

 اس صورتحال نے شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ای چالان تو نافذ ہو گیا، لیکن پورا شہر کھنڈر بنا ہوا ہے۔ سڑکیں ادھڑی ہوئی ہیں اور ان پر سفر کرنا مشکل ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے ای چالان تو قانون کی پاسداری کے لیے فوری نافذ کر دیا، مگر اسے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے اور ساتھ ہی شہر کی سڑکوں کو بھی سفر کے قابل بنانا چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!