عمران ریاض کا طویل خاموشی کے بعد عمران خان کے حق میں بیان

عمران ریاض کا طویل خاموشی کے بعد عمران خان کے حق میں بیان

عمران ریاض نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر طویل عرصے پر عمران خان کی حمایت میں بیان جاری کیا
عمران ریاض کا طویل خاموشی کے بعد عمران خان کے حق میں بیان

Webdesk

|

4 Dec 2023

معروف اینکر اور صحافی عمران ریاض خان نے کئی ماہ کے بعد کھل کر عمران خان کی حمایت میں نیا بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کئی روز تک لاپتہ رہنے کے بعد منظر عام پر آ کر خاموش رہنے والے معروف اینکر عمران ریاض خان نے سابق وزیراعظم کے حق میں بیان جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کی اور اُس میں خاور مانیکا کے انٹرویو سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

https://x.com/ImranRiazKhan/status/1731606287639523798?s=20

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جیل میں کوئی پریشانی نہیں اسے عبادت سمجھتا ہوں، اب میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں مجھے توڑنے کے لئے جو کچھ کیا جارہا ہے اس سے مزید مضبوط ہورہا ہوں، ملک اور قوم کے لئے میری جان جانا کم قیمت ہے مگر میں  جان دے دوں گا نہ جھکوں  گا نا سرنڈر کروں گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے خاور مانیکا کے انٹرویو پر خاموشی توڑ دی، قسم کھا کر سچ بتا دیا

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نہ قوم کا سر جھکنے دوں گا اور نہ ہی خود جھکوں گا بلکہ جیل میں مرنا قبول کرلوں گا، ملک چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، اگر سائفر کیس بوگس جھوٹا نہیں تو سب  اسے کھلی عدالت چلانے سے کیوں ڈرتے اور گھبراتے ہیں  میں مشکل میں ہمیشہ اچھا کھیلتا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے اس بیان پر عمران ریاض نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک مختصر بیان جاری کی اور لکھا کہ ’عمران خان نے آج جیل سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس نے  #دل_نہیں_چھوڑنا‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں ہونے والی سماعت پر عمران ریاض نے صحافیوں سے یہی جملہ کہا تھا کہ ’دل نہیں چھوڑنا‘ ۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس، جنرل باجوہ کو بطور گواہ شہادت کیلیے بلوایا جائے، عمران خان

قریبی وافقان حال کا کہنا ہے کہ عمران ریاض پاکستان کو دراصل دل کہتے ہیں اور اس بات کو کہہ کر یہ بتاتے ہیں کہ چاہیے کچھ بھی ہوجائے وہ ’دل نہیں چھوڑیں گے‘۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!