عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی، صنعت کاروں کو 10 روپے سے زائد ریلیف دینے کا اعلان

عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی، صنعت کاروں کو 10 روپے سے زائد ریلیف دینے کا اعلان

وزیر اعظم کا صنعتوں کیلیے بجلی کی قیمت 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان
عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی، صنعت کاروں کو 10 روپے سے زائد ریلیف دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

14 Jun 2024

وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے سمیت دیگر عوامل کے نام پر صنعت کاروں کو بجلی کی قیمت میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ نیپرا نے عوام کیلیے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 5 روپے 71 پیسے بڑھا دی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے صنعت کاروں کیلیے بجلی کی قیمت 10 روپے 69 پیسے کم کر کے فی یونٹ قیمت 34 روپے 99 پیسے مقرر کی ہے۔ اس اقدام سے صنعت کاروں پر سے تقریبا دو سو ارب کا بوجھ کم اور انہیں ریلیف ملے گا۔

شہباز شریف نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی نیپرا کی سفارش پر کی۔ 

اُدھر نیپرا نے تمام صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 5 روپے 71 پیسے بڑھاتے ہوئے اسے مںظوری کیلیے وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!