عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
Webdesk
|
8 Apr 2024
اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام پر نیپرا نے ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا، بجلی مزید 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل کے بلوں میں کی جائیں گیں، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
Comments
0 comment