عوامی مسائل کے حل کیلیے ایم کیو ایم کی منفرد کاوش، سروس کا آغاز
ویب ڈیسک
|
8 Jul 2024
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عوامی مسائل کے حل کیلیے شکایتی سیل کا آغاز کردیا جہاں منتخب نمائندے بیٹھ کر عوامی مسائل حل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شکایتی سیل سروس کے آغاز کے حوالے سے ایم کیو ایم کے مرکز پاکستان ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مصطفی کمال نے تقریر میں سروس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عوام گھر بیٹھے فون نمبر 021-786-111-021 پر کال کر کے اپنے منتخب نمائندوں سے رابطہ کر کے شکایات درج کرواسکتے ہیں، جنہیں ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آج مُلک کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی داغ بیل ڈالی ہے، پورے پاکستان بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کو مُنفرد اور مؤثر آواز دے دی۔
انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے عوامی مسائل کے حل اور اُن کی آواز کی سنوائی کا جديد طریقہ متعارف کروا دیا ہے، ہم نے ایک شکایتی مرکز سینٹر قائم کردیا ہے جس پر شہری دیے گئے نمبر 021-786-111-021 پر فون کرکے اپنی شکایات درج کراسکیں گے اور ان کے حل کے لیے منتخب نمائندوں سے رابطہ کرسکیں گے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق شکایتی ایم کیو ایم کے مرکز میں قائم کیا گیا ہے جو پورے ہفتے اور چوبیس گھنٹے کام کرے گا، اس کے ذریعے درج ہونے والی شکایت کی قیادت کی جانب سے نگرانی کی جائے گی اور اراکین اسمبلی کی کارکردگی بھی دیکھی جائے گی۔
Comments
0 comment