عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، سپہ سالار
Webdesk
|
13 Sep 2024
راوالپنڈی: سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نئے ضم شدہ اضلاع میں کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی اور قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے وادی تیراہ میں گئی انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انٹیلی جنس پرمبنی انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں، ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سپہ سالار نے افسران اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے اورہرقسم کے خطرے کیخلاف موثرجواب دینے کی تیاری کوسراہا۔
آرمی چیف نے دشمن اور دہشتگرد گٹھ جوڑ کو شکست دینے اور غیرقانونی اسپیکٹرم میں سرگرمیوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments
0 comment