عادل راجہ لندن میں گرفتار، سفارتی ذرائع
ویب ڈٰیسک
|
5 Dec 2023
پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ٓ کے الزام پر لندن میں مقیم میجر (ر) عادل راجہ کو برطانوی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ لندن پولیس کی جانب سے عادل راجہ کو گزشتہ روز تفتیش کیلیے بلایا گیا تھا جس کے بعد انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ برطانوی حکام نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔
حکام نے بتایا کہ عادل راجہ کو پاک فوج کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔
دوسری جانب عادل راجہ نے اپنی گرفتاری کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری گرفتاری کے حوالے سے جعلی خبریں چل رہی ہیں جس کی میں تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لندن پولیس نے مجھے تفتیش کیلیے بھی نہیں بلایا، اس طرح کی خبریں میری ساکھ کو خراب کرنے کیلیے لگائی جارہی ہیں اور وہ ادارہ لگا رہا ہے جو خود ہی بلیک میلنگ کرتا ہے۔
The "fake news" of my arrest / questioning by the UK police, published a few hours ago by the sold-out Pakistani media, aka blackmailing business, exposes the credibility of Pakistani news outlets, if there was any left.
— Adil Raja (@soldierspeaks) December 5, 2023
Comments
0 comment