آپریشن عزم استحکام، پی ٹی آئی کا قبائلی امن جرگہ کل بلانے کا اعلان

آپریشن عزم استحکام، پی ٹی آئی کا قبائلی امن جرگہ کل بلانے کا اعلان

پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ کل بروز بدھ منعقد ہوگا، قبائلی جرگہ رینگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب 3 بجے منعقد ہوگا۔
آپریشن عزم استحکام، پی ٹی آئی کا قبائلی امن جرگہ کل بلانے کا اعلان

Webdesk

|

25 Jun 2024

پشاور:آپریشن عزم استحکام، پی ٹی آئی نے قبائلی امن جرگہ کل بلانے کا اعلان کردیا، آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا۔

 بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائیگا، کانفرس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ کل بروز بدھ منعقد ہوگا،  قبائلی جرگہ رینگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب 3 بجے منعقد ہوگا۔

جرگے میں قبائلی مشران سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے، جرگے میں قبائلی اضلاع میں امن امان اور عزم استحکام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جائیگی۔

 بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ جرگے میں قرارداد پاس کئے جائینگے جیسے بعدازاں وزیر اعلی خیبر پختون خوا کو پیش کئے جائینگے، قرارداد کو پارلیمنٹ اور خیبر پختون خوا اسمبلی میں بھی پیش کئے جائینگے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!