آرمی چیف کا الیکشن میں تاخیر کا اشارہ

آرمی چیف کا الیکشن میں تاخیر کا اشارہ

لاجسٹکس کی وجہ سے الیکشن آگے پیچھے ہوسکے ہیں، آرمی چیف
آرمی چیف کا الیکشن میں تاخیر کا اشارہ

ویب ڈیسک

|

21 Dec 2023

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے۔

آرمی چیف نے 14 دسمبر کو واشنگٹن میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی اور پاکستانی نژاد امریکیوں سے معیشت، دہشتگردی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو بھی سراہا تھا۔

 تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے ”وائس آف امریکا“ سے گفتگو میں بتایا کہ آرمی چیف نے کہا ’لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہر صورت سینٹ الیکشن سے پہلے ہوں گے‘۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا جو شیڈول جاری کیا اس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔جبکہ پاکستان میں سینیٹ کا اگلا الیکشن مارچ 2024 میں ہونا ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!