کراچی میں موبائل پیکج نہ کروانے پر 15 سالہ لڑکی کی خودکشی

کراچی میں موبائل پیکج نہ کروانے پر 15 سالہ لڑکی کی خودکشی

لڑکی نے والد سے پیکج کی فرمائش کی تھی جس پر انہوں نے کچھ دیر کا وقت مانگا تھا
کراچی میں موبائل پیکج نہ کروانے پر 15 سالہ لڑکی کی خودکشی

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2025

لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نو عمر لڑکی نے موبائل ڈیٹا اور کال پیکج نہ کروانے پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لیاری آگرہ تاج کالونی میں نوعمر لڑکی نے موبائل فون پیکیج نہ کرانے پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

 پولیس کے مطابق آگرہ تاج گلی نمبر 23 میں قائم گھر سے نو عمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی تھی جسے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 15 سالہ ہادیہ کے نام سے کی گئی۔

 لڑکی کے والد رفیق نے پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ میری بیٹی نے مجھے موبائل فون پر پیکیج کرنے کا کہا تھا جس پر میں نے بعد میں کرانے کا کہا اور گھر سے چلا گیا۔

والد کے مطابق پھر اہلیہ بھی سبزی لینے چلی گئی اور جب واپس آئی تو بیٹی کی لاش دوپٹے سے پھندا لگی نظر آرہی تھی جبکہ پھندا پنکھے کے ہک میں ڈالا گیا تھا۔

والد نے کہا کہ مجھے شبہ ہے بیٹی نےپیکج نہ کروانے پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کی ہے۔

 پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

متوفیہ کے والد پہلے ایک رفاحی ادارے میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا تھا جو کہ اب کسی نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!