آرمی چیف نے لشکر سے نمٹنے کیلیے بھرپور تعاون فراہم کیا، وزیر اعظم

آرمی چیف نے لشکر سے نمٹنے کیلیے بھرپور تعاون فراہم کیا، وزیر اعظم

ہمیں باہمی مشاورت سے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ہاتھ توڑ دیں گے۔
آرمی چیف نے لشکر سے نمٹنے کیلیے بھرپور تعاون فراہم کیا، وزیر اعظم

Webdesk

|

27 Nov 2024

اسلام آباد : وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کیلیے بھرپور تعاون فراہم کیا،  سیکیورٹی فورسز نے بھرپور حکمت عملی سے دھرنے کا خاتمہ کیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سیاست میں فتنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی،ہمیں باہمی مشاورت سے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ہاتھ توڑ دیں گے۔

مزدور اور دکاندار دہائیاں دے رہے تھے، جڑواں شہروں میں بھی زندگی معطل ہوچکی تھی۔جو فساد برپاکیاگیا تھا،الحمداللہ اس کاخاتمہ کیا، فساد کے نتیجے میں جو معیشت کو نقصان پہنچا وہ آپ کے سامنے ہے، کاروبار بند تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 کی تلخ یادیں آج بھی ہمارے ذہنوں میں محفوظ ہیں، فسادیوں نے 2014 میں دھرنے میں غلاظت کی،چینی صدرکادورہ ملتوی ہوا۔

2014سے پہلے اسلام آباد میں چڑھائی کا تصور نہیں تھا، احتجاج اپنے شہروں میں ہوتاتھا، ستمبر 2014 میں چینی صدر آرہے تھے، 126 دن فسادیوں نے تباہی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اسٹاک ایکسچینج چند دن پہلے 99 ہزار سے اوپر چلا گیا تھا، صرف کل ایک دن میں فسادیوں کی وجہ سیاسٹاک ایکسچینج نیغوطہ کھایا اور ایک دن میں اسٹاک ایکسچینج 4ہزار پوائنٹس نیچے گیا، آج پھر اسٹاک ایکسچینج 4 ہزار کے قریب اوپر جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں باہمی مشاورت سے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے ہم نے پاکستان کو بچانا ہے یا دھرنے کو کرنے دینا ہے، ہمارے پاس دو راستے ہیں کہ ہم نے کس طرف جانا ہے؟ ظاہر ہے کہ ہم نے ترقی اور خوشحالی کا راستہ اختیار کرنا ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ آج کے بعد ان فسادیوں کو کوئی موقع نہیں دینا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایس سی او کا اجلاس ہوا، فسادیوں نے دوبارہ فساد مچانے کا پورا منصوبہ بنایا، ہمارے مہمانوں میں تشویش کی لہر دوڑی کہ پاکستان کا دورہ کریں یا نہ کریں، آخری 48 گھنٹے میں فیصلہ ہوا فوج سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!