بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔
بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Webdesk

|

3 Nov 2025

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسے کچھ شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر چوکس ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ ہمیں لگ رہا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا،  بھارت سمندر کے اندر کوئی کارروائی کرسکتا ہے، مگر ہماری فوج پوری طرح تیار ہے۔

(ڈی جی)آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کرکے بھارت جھوٹ بولے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کردی۔ بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے بھی کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!