بجلی بلوں اور مہنگائی کیخلاف حافظ نعیم کا ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

بجلی بلوں اور مہنگائی کیخلاف حافظ نعیم کا ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

حکومت کے پاس اب مطالبات پورے کرنے کیلیے صرف 37 دن باقی ہیں،اگر پیشرفت نہ ہوئی تو پھر عوام کا سمندر چاروں طرف سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔
بجلی بلوں اور مہنگائی کیخلاف حافظ نعیم کا ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

Webdesk

|

16 Aug 2024

ملتان: بجلی بلوں اور مہنگائی کیخلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے  28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کے پاس اب مطالبات پورے کرنے کیلیے صرف 37 دن باقی ہیں،اگر پیشرفت نہ ہوئی تو پھر عوام کا سمندر چاروں طرف سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 28 اگست کو مہنگے بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کہتا ہوں کہ ہمارا ساتھ دیں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی اس معاملے پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ آپ کے گھروں میں بھی مہنگے بجلی کے بل آتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!