بجٹ 2025، جائیداد کی خرید و فروخت پر نئی ٹیکس پالیسی، پابندیاں ختم

بجٹ 2025، جائیداد کی خرید و فروخت پر نئی ٹیکس پالیسی، پابندیاں ختم

10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد پر ساڑھے پانچ فیصد ادا کرنا ہوگا۔
بجٹ 2025، جائیداد کی خرید و فروخت پر نئی ٹیکس پالیسی، پابندیاں ختم

Webdesk

|

10 Jun 2025

حکومت پاکستان نے جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے فائلرز، نان فائلرز اور لیٹ فائلرز کی کیٹیگریز ختم کر دیں، جس کے بعد اب ہر شہری کو جائیداد خریدنے اور فروخت کرنے کا یکساں حق حاصل ہے۔  

حکومت کی نئی پالیسی کے تحت 5 کروڑ روپے سے کم مالیت کی جائیداد پر 4.5 فیصد، 5 کروڑ سے 10 کروڑ روپے مالیت تک کی جائیداد پر 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد پر ساڑھے پانچ فیصد ادا کرنا ہوگا۔

فروخت پر 5 کروڑ روپے سے کم مالیت کی جائیداد پر ڈیڑھ فیصد، 5 کروڑ سے 10 کروڑ روپے تک کی جائیداد پر 2 فیصد، 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد پر ڈھائی فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

یہ نئی پالیسی جائیداد کے شعبے میں شفافیت کو بڑھانے اور تمام شہریوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!