بجٹ 2025: سود ادائیگیوں کیلیے 8207 ارب روپے مختص

بجٹ 2025: سود ادائیگیوں کیلیے 8207 ارب روپے مختص

بجٹ میں سے 8 ہزار 207 ارب روپے قرض پر سود کی ادائیگی میں ادا کرنا ہیں۔
بجٹ 2025: سود ادائیگیوں کیلیے 8207 ارب روپے مختص

Webdesk

|

10 Jun 2025

وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ سود ادائیگیوں کیلیے 8207 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2025ـ26 کیلئے مجموعی طور پر 17 ہزار 573 ارب روپے مالیت کے حجم پر مشتمل چھ ہزارپانچ سو ایک ارب روپے خسارے کا وفاقی بجٹ منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔

اس بجٹ میں سے 8 ہزار 207 ارب روپے قرض پر سود کی ادائیگی میں ادا کرنا ہیں۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کیلیے ریلیف دیا گیا ہے، 6 سے 12 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی گئی ہے۔

12 لاکھ ماہانہ آمدنی پر 30 ہزار سے ٹیکس کم کر کے 6 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ 22 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے 11 فیصد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 32 لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 25 سے کم کر کے 23 فیصد کردی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!