بجٹ 2025: سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد

بجٹ 2025: سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کیا۔
بجٹ 2025: سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد

Webdesk

|

10 Jun 2025

وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26  پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26  پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  سیلز ٹیکس کے نظام میں مساوات لانے اور اس کی دیرینہ خرابیوں کو دور کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات تجویز کیے جا رہے ہیں۔

درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کے لیے تجویز ہے کہ سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!