بجٹ 2025: تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
32 لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 25 سے کم کر کے 23 فیصد کردی گئی ہے۔

Webdesk
|
10 Jun 2025
وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کیا۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کیلیے ریلیف دیا گیا ہے، 6 سے 12 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی گئی ہے۔
12 لاکھ ماہانہ آمدنی پر 30 ہزار سے ٹیکس کم کر کے 6 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ 22 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے 11 فیصد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 32 لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 25 سے کم کر کے 23 فیصد کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment