بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر منظور ہوگا، فیصل واؤڈا
نجکاری بھی ٹھوک بجا کر ہوگی، سینیٹر کی میڈیا سے گفتگو
ویب ڈیسک
|
22 Jun 2024
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے كہا ہے كہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا آئندہ مالی سال 2024-2025 کا حالیہ بجٹ ڈنكے كی چوٹ پر پاس ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے كہا كہ بجٹ كو كسی صورت كوئی روک نہیں سكتا، یہ ڈنكے كی چوٹ پر پاس ہوگا۔
انہوں نے كہا كہ بجٹ میں ترامیم كی گنجائش ہے اس كے باوجود بجٹ ڈنكے كی چوٹ پر پاس ہوگا اور ٹھوک بجا کر سرکاری اداروں کی نجكاری بھی ہوگی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ہم سب ٹیكسز كا اپنا اپنا بوجھ اٹھانے كو تیار ہیں، بجٹ میں كہیں كچھ كوتاہیاں اور نالائقی بھی ہے۔
Comments
0 comment