بلوچستان میں برفبای ختم، سردی کے باعث پائپ لائنوں اور سڑکوں پر پانی جم گیا
ویب ڈیسک
|
24 Jan 2026
بلوچستان کے شمالی اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ ختم ہو گیا تاہم خون جما دینے والی ہواؤں نے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری ختم ہونے کے باوجود سائبرین ہواؤں کی شدت برقرار ہے، جس کے باعث شدید سردی نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں۔
شدید سردی کے سبب کوئٹہ، قلات، چمن اور زیارت میں گھروں کی پائپ لائنوں میں پانی جم گیا جبکہ تالاب اور سڑکیں بھی منجمد ہو گئی ہیں۔
صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے۔
انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے 24 گھنٹوں تک سیاحوں کی زیارت جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ این 50 ژوب ہائی وے کئی مقامات پر بند کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ چمن، قلعہ عبداللہ، زیارت، پشین، توبہ اچکزئی اور دیگر علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے، بالائی و پاک افغان سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12 تک گر گیا ہے۔
Comments
0 comment