بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

اسپیکر زمرک اچکزئی نے منتخب اراکین سے حلف لیا
بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، جہاں اسپیکر زمرک اچکزئی نے منتخب اراکین سے حلف لیا۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن کے دوران صوبے میں دھماکوں سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں شہید ہونے والے افراد کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے موقع پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

دھاندلی کا الزام لگانے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے مظاہرین نے اسمبلی پہنچنے کی کوشش کی جس پر انہیں پولیس نے روک لیا۔

سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے ریڈوزون و بلوچستان اسمبلی جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی اور شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کردیے گئے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!