بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج

بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج

پولیس نے پی ایس ایف کے مقامی عہدیدار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے
بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

16 Dec 2025

حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

حیدرآباد کے تھانہ ہٹڑی میں پیپلزپارٹی کی طلبا تنظیم پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشل کے مقامی عہدیدار کی درخواست پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ہالا ناکا روڈ پر استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا تھا، اسی دوران ایک نامعلوم شخص مسلح گارڈز کے ہمراہ گاڑی میں وہاں پہنچا، پارٹی کے بینرز اور جھنڈے زبردستی اتار لیے۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے وہاں سے چلا گیا۔ 

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!