بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر پی ٹی آئی چیئرمین کا ردعمل

بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر پی ٹی آئی چیئرمین کا ردعمل

الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا، بیرسٹر گوہر
بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر پی ٹی آئی چیئرمین کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

22 Dec 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے آئین کی کونسی شق کی خلاف ورزی کی ہے؟ دراصل الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صرف ہماری پارٹی کا انٹراپارٹی الیکشن دیکھا گیا، باقی پارٹیوں کو چھوڑ دیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!