بنوں میں تھانے کے سامنے دھماکا، شہادتیں

بنوں میں تھانے کے سامنے دھماکا، شہادتیں

16 افراد زخمی ہوئے ہیں
بنوں میں تھانے کے سامنے دھماکا، شہادتیں

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2026

بنوں میں تھانہ میریان پولیس اسٹیشن کے سامنے زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اچانک ہوا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر بنوں کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ مزید اہلکاروں کو بھی میریان روانہ کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید معلومات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!