پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

ذیلی کمیٹی پارٹی معاملات چلانے کے حوالے سے مزید مشاورت کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

Webdesk

|

16 Feb 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے مشاورتی اجلاس میں پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں پارٹی معاملات چلانے کیلیے ذیلی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ذیلی کمیٹی پارٹی معاملات چلانے کے حوالے سے مزید مشاورت کر رہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاس میں جاری دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی اراکین احتجاج پر بیٹھے رہیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!