حکومت نے رمضان سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

حکومت نے رمضان سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری
حکومت نے رمضان سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2026

رمضان سے قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ پڑ گیا۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ یکم مارچ تک برقرار رہیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!