پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی
Webdesk
|
16 Feb 2026
کراچی : پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت بڑی کمی کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی پڑے ہیں، جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,200 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2,743 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 32 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد عالمی ریٹ 5,010 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں 55 روپے کمی سے ایک تولہ 8164روپے کا ہوگیا۔
Comments
0 comment