عماد وسیم کی سابق اہلیہ کا حمل ضائع کروانے کا الزام ، قاتل قرار دیدیا
عماد وسیم قاتل اور دھوکے باز ہے جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے موقع دیا۔
Webdesk
|
16 Feb 2026
کراچی: عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کی خبر سامنے آنے اور تصدیق کے بعد سابق کرکٹر پر حمل ضائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں قاتل قرار دے دیا۔
عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے لکھا کہ دسمبر 2023 میں عماد وسیم نے لاہور میں حملہ ضائع کروایا اور میرے بچے کو قتل کیا جبکہ میرے پاس اس کا ثبوت ویڈیو کی صورت میں موجود ہے۔
انہوں نے لکھا کہ عماد وسیم قاتل اور دھوکے باز ہے جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے موقع دیا۔
لہٰذا ایسی ٹیم کا بائیکاٹ کیا جائے جو کسی قاتل یا دھوکے باز کو سہولت فراہم کرے۔
Comments
0 comment