بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں، مذاکرات عمران خان کے باہر آنے پر ہوں گے، گنڈا پور
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2024
وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں گے اور حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا، میرا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے جو وہ کہیں گے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور پی ٹی آئی کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ گنڈا پور نے کہا کہ گزشتہ احتجاج میں بھی راستے بند ہونے کے باوجود اسلام آباد پہنچے تھے۔ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دی ہیں، ہمارا احتجاج پُرامن ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ملک کو بلاک کر کے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔
Comments
0 comment