برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف کو مقدمات سے بری ہونے پر مبارک باد

برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف کو مقدمات سے بری ہونے پر مبارک باد

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر سے نواز شریف کی ملاقات
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف کو مقدمات سے بری ہونے پر مبارک باد

ویب ڈیسک

|

8 Jan 2024

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں مختلف مقدمات سے بری ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

جین میریٹ نے کہا کہ 8 فروری کو اجتماعیت کے حامل انتخابات کا انعقاد پاکستان کے مستقبل کے لئے اہم ہے۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے مختلف مقدمات سے بریت پر مسلم لیگ (ن) کے قائد کو مبارک باد دی۔

دوران ملاقات نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!