برطانوی جریدے میں عمران خان کے آرٹیکل پر پی ٹی آئی کی ایک بار پھر وضاحت

برطانوی جریدے میں عمران خان کے آرٹیکل پر پی ٹی آئی کی ایک بار پھر وضاحت

تحریک انصاف نے میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کو مسترد کردیا
برطانوی جریدے میں عمران خان کے آرٹیکل پر پی ٹی آئی کی ایک بار پھر وضاحت

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف نے برطانوی اخبار دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے حوالے سے ایک بار پھر وضاحت پیش کردی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے میڈیا پر صبح سے نشر ہونے والی خبر ’آرٹیکل عمران خان نے نہیں، اے آئی سے لکھا گیا‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی  اخبار دی اکانومسٹ میں شائع آرٹیکل  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود لکھا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دی اکانومسٹ میں چھپے آرٹیکل پر چلنے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں، آرٹیکل  کے حوالے سے حقائق کو درست  انداز میں  پیش نہیں کیا جا رہا۔

تحریک انصاف نے واضح کیا کہ دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والا مضمون عمران خان نے خود تحریری کیا اور یہ   آرٹیکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے  ذریعے نہیں لکھا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!