برطانوی صحافی کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی

برطانوی صحافی کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی

برطانوی صحافی نے ملاقات کیلیے انتظامیہ کو درخواست دی تھی
برطانوی صحافی کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2024

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلیے آنے والے برطانوی صحافی چارلس گلاس کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

چارلس نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے جیل انتظامیہ کو درخواست دی  تاہم اُسے مسترد کردیا گیا اور انہیں گیٹ سے اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

جیل حکام کی جانب سے  اجازت نہ ملنے پر  میڈیا سے  بات  کرتے ہوئے برطانی صحافی نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے دوست کی حیثیت سے اڈیالہ جیل آیا تھا، میں سمجھتا ہوں عمران خان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ہونا چاہیے میں امید کرتا ہوں کہ عمران خان جلد جیل سے رہا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  سیاسی لیڈر اور سابق وزیر اعظم ہونے کے باوجود  عمران خان سخت جیل کاٹ رہے ہیں، وہ اپنی برکس میں سورج نہیں دیکھ سکتے، عمران خان اپنے خاندان اور دوستوں سے ملاقات نہیں کرسکتے، وہ ایک مشکل انسان ہے، جیل میں کتابیں پڑھ رہا ہے اور عبادت کررہا ہے۔

برطانوی صحافی نے مزید کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان کے مذاکرات کہاں ہورہے ہیں؟ پاکستان اداروں کو چاہیے کہ ملک میں بھوک اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!