بریکنگ نیوز، کرم میں کرفیو لگانے کا فیصلہ

بریکنگ نیوز، کرم میں کرفیو لگانے کا فیصلہ

کرم کی مین شاہراہوں پر دفعہ 144 کے دوران کرفیو نافذ ہوگا، بیرسٹر سیف
بریکنگ نیوز، کرم میں کرفیو لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

5 Jan 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال قائم کرنے اور شرپسندوں کیخلاف حتمی کارروائی کیلیے فوج کی مدد طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے ضلع کرم میں کرفیو نافذکرنے پرغور شروع کردیا جس پر مشاورت جاری ہے اور جلد اس کو مکمل کر کے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کرفیو کے نفاذ کے دوران شرپسندعناصرکے خلاف کاروائی بھی جائے گی۔ ہنگامی طور پر ادویات و خوراک کی ترسیل کے وقت مین شاہراہوں پر کرفیو نافذ ہوگا۔

اس کے علاوہ دفعہ 144کے دوران سڑکوں پرکرفیوہی نافذ ہوگا۔ مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کرفیو نفاذ کا فیصلہ امن وامان کی صورت حال کی بہتری کے لیے کیاگیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!