بشری بی بی عمران خان کی ہدایت سے خفا، مذاکرات سے لاتعلق ہوگئیں

بشری بی بی عمران خان کی ہدایت سے خفا، مذاکرات سے لاتعلق ہوگئیں

بانی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو ہدایت کے بعد بشری بی بی کا رویہ تبدیل ہوا
بشری بی بی عمران خان کی ہدایت سے خفا، مذاکرات سے لاتعلق ہوگئیں

Webdesk

|

14 Jan 2025

عمران خان کی اہلیہ و سابق خاتون اول بشری بی بی ایک ہدایت آنے کے بعد خفا ہوکر پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکراتی امور سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ لاتعلق ہوگئیں ہیں۔

مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت کی ہے کہ وہ عمران خان کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اورمذاکرات کرے۔

 پی ٹی آئی کے ایک ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی کمیٹی سے رابطے میں رہیں اور انہیں اپنے طور پر تجاویز دے رہی تھیں۔

بشری بی بی کی ہدایات پر کمیٹی کے ارکان مشکل میں نظر آرہے تھے کہ کس کی رائے پر عمل ہو تاہم اس معاملے پ بانی کی جانب سے کمیٹی کو ہدایت ملی ہے کہ ان کی گائیڈ لائن پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے ۔

اس ہدایت کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی امور سے تقریبا لاتعلق ہوگئیں ہیں۔اب کمیٹی صرف بانی کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومت سے رابطے اور مذاکرات کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ تاہم بانی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی امور سے باخبر ضرور ہیں مگر وہ دور ہوگئیں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!